حافظ طاہر اشرفی کے اکاﺅنٹ میں مشکوک ٹرانزیکشن کی تحقیقات شروع

حافظ طاہر اشرفی کے اکاﺅنٹ میں مشکوک ٹرانزیکشن کی تحقیقات شروع
کیپشن: فوٹو بشکریہ:رضی ٹوئیٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: ایف آئی اے نے چیئرمین علماءکونسل پاکستان مولانا حافظ طاہر محمود  اشرفی کے اکاﺅنٹ میں مشکوک ٹرانزیکشن کی تحقیقات شروع دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق حافظ طاہر اشرفی کے اکاﺅنٹس میں مشکوک  ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعدفیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی  نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں ہیں، ممکن ہے کہ تحقیقات کا دائرہ کئی اور اہم شخصیات تک بھی بڑھ جائے۔ 

ذرائع کے مطابق حافظ طاہر اشرفی کے خلاف یو رپی ممالک سے رقوم لینے کے الزام کی تحقیقات ایف آئی اے کا انسداد دہشتگردی ونگ کر رہا ہے۔ ایف آئی نے اس سلسلے میں ان کو  26 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس بھجوا دیا ہے۔