نواز شریف کو جیل میں بیٹر کلاس دی جائیگی ،محکمہ داخلہ پنجاب

نواز شریف کو جیل میں بیٹر کلاس دی جائیگی ،محکمہ داخلہ پنجاب
کیپشن: Image Source : Facebook

لاہور: اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ کیس میں 7 سات سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں بیٹر کلاس دی جائے گی, یہ عجیب اتفاق ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی 25دسمبر   69ویں سالگرہ ہے تاہم اس مرتبہ وہ اپنی سالگرہ پارٹی رہنماﺅں ، کارکنان اور خاندان کے ساتھ منانے کی بجائے اکیلئے  کوٹ لکھپت  جیل میں ہی گزاریں گے ۔

پیر کومحکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نواز شریف کو بیرک میں میٹرس کی سہولت فراہم کی جائےگی اور انہیں جیل میں اخبار بھی فراہم کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو بیرک میں دو کرسیوں کے ساتھ ایک چھوٹی میز بھی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ نواز شریف کو جیل میں گھر سے برتن استعمال کرنے کی اجازت بھی ہو گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978 کے رول 242 کے تحت نواز شریف کو سہولیات دی گئی ہیں۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں 7 سال قید اور ڈھائی کروڑ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے جب کہ انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا ہے۔نواز شریف کی جانب سے اڈیالہ جیل کے بجائے کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے تاہم پہلی رات سابق وزیراعظم اڈیالہ جیل میں ہی گزاریں گے۔