زرداری کیخلاف 9ریفرنسز ،فواد چوہدری نے بڑی خبر دیدی

زرداری کیخلاف 9ریفرنسز ،فواد چوہدری نے بڑی خبر دیدی
کیپشن: Image Source : Facebook

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس اپیل کا حق موجود ہے،آصف علی زرداری کے خلاف ٹھوس شوائد موجود ہیں ، جے  آئی ٹی کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں ،جبکہ جے آئی ٹی 9 ریفرنسز دائرکرنے سے متعلق سوچ رہی ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ   پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت ختم ہو گئی ہے،بلاول بھٹو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر ہوا تو ان کا بچنا بھی مشکل ہے۔دونوں رہنماءاپنا آخری الیکشن لڑ چکے ہیں ۔ نواز شریف کے پاس اپیل کا حق موجود ہے ۔ آصف علی زرداری کے خلاف ٹھوس شوائد موجود ہیں ۔ جے آئی ٹی نے 9 ریفرنسز دائر کرنے کا کہا ۔

 

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اور سعد رفیق کو پروڈکشن آرڈر پر بلایا جاتا ہے ۔ پروڈکشن آرڈر کے بعد موجودہ صورتحال پر تحفظات ہیں ۔ اومنی گروپ پورے صوبے کو چلا رہا تھا جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے تھا وہ سب زرداری کے اکاﺅنٹ میں گیا ۔ سب سے زیادہ ظلم سندھ کے ساتھ ہوا ہے ۔ سندھ کے لوگ ان سے جان چھوٹنے پر شکر ادا کریں گے ۔ بلاول بھٹو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر ہوا تو ان کا بچنا مشکل ہے ۔