کراچی میں آتشزدگی، ہوٹل اور گودام خاکستر ہو گیا

کراچی میں آتشزدگی، ہوٹل اور گودام خاکستر ہو گیا
کیپشن: خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور 2 گھنٹے کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: کراچی میں ٹاور کے قریب ایک منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور 2 گھنٹے کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ہوٹل میں لگی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی اور پہلی منزل پر موجود کپڑے کے گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کپڑے کے گودام میں آگ لگنے کے باعث آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ متاثرہ عمارت کے عقب میں رہائشی عمارت جبکہ دائیں طرف تجارتی عمارت واقع ہے۔ آگ پھیلنے کے باعث دونوں عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ تھا۔

فائر بریگیڈ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور 5 فائر ٹینڈرز اور 1 اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم گراؤنڈ فلور پر موجود ہوٹل اور پہلی منزل پر گوداموں میں رکھے ہوئے کپڑے مکمل طور پر جل گئے۔