احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
کیپشن: شہباز شریف کو آخری موقع دیا جاتا ہے اور آئندہ حاضری یقینی بنائیں، عدالت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے کہا شہباز شریف آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس میں مسلسل غیر حاضر ہیں۔ لیگی رہنما کی عدم پیشی کے باعث کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔ شہباز شریف کو آخری موقع دیا جاتا ہے اور آئندہ حاضری یقینی بنائیں۔

یاد رہے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔