محمد حفیظ پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ،اہم وجہ سامنے آگئی

محمد حفیظ پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ،اہم وجہ سامنے آگئی
کیپشن: Image Source : Twitter

لاہور:پاکستان کے سابق کپتان ،راﺅنڈر محمد حفیظ پر انگلینڈ میں باﺅلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن رواں سال کھیلے گئے ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کے دوران رپورٹ ہوا جس کے بعد انہوں نے اپنے طور پر لف برو یونیورسٹی میں اپنے ایکشن کا تجزیہ کرایا جس کی رپورٹ میں اس کے غیر قانونی ہونے کی تصدیق ہو گئی اور بتایا گیا کہ ان کے بازﺅں کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے زیر انتظام تمام ایونٹس میں محمد حفیظ کے باﺅلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے باعث وہ انگلینڈ میں باﺅلنگ نہیں کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا موقف ابھی سامنے نہیں آیا کیونکہ آئی سی سی کی جانب سے ایکشن لئے جانے اور پابندی کے فیصلے کی صورت میں ہی وہ بین الاقوامی کرکٹ میں باﺅلنگ کرانے کیلئے نااہل ہوں گے۔