پی ایس ایل 6  کے لیے مقامی کرکٹرز کی کیٹگری کی تجدید کردی گئی 

پی ایس ایل 6  کے لیے مقامی کرکٹرز کی کیٹگری کی تجدید کردی گئی 

لاہور : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے سیزن 2021 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگری کی تجدید کردی گئی ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ،شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان سمیت تیرہ کھلاڑیوں کی پلاٹینم لسٹ میں شامل کردیاگیا ہے ، جبکہ حارث رؤف ، محمد حسنین ، حسن علی اور شان مسعود ڈائمنڈ لست میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے لیے ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی راہ کھول دی گئی ہے ۔ کراچی کنگز کے عماد وسیم اور محمد عامر بھی پلاٹینم کا حصہ ہیں جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں ، مہیم اشرف پی ایس ایل 2021کے لیے ڈائمنڈ کیٹگری میں چلے گئے ہیں ۔ 

پشاور زلمی کے تین کھلاڑی وہاب ریاض ، کامران اکمل اور شعیب ملک کو پلاٹینم کیٹگری کا حصہ ہیں ، جبکہ فاسٹ باؤلر حسن علی ڈائمنڈ کیٹگری میں چلے گئے ہیں ۔ 

ملتان سلطان کے کپتان شان مسعود پی ایس ایل 2020 اور نیشنل ٹی 20 کپ میں متاثر کن کارکردگی دکھانے کے بعد ڈائمنڈ کیٹگری میں آگئے ہیں ۔ 

شاہد آفریدی اور سہیل تنویر پلاٹینم کیٹگری میں رہیں گے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں ، فاسٹ باؤلر محمد حسنین  گولڈ سے ڈائمنڈ میں آگئے ہیں ۔ 

لاہور قلندرز کے فخر زمان اور محمد حفیظ پلاٹینم کیٹگری کا حصہ بن گئے ہیں ، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی بھی اسی کیٹگری میں شامل ہیں ۔