شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 1 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 1 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 7  زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ، 2 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک یاسین شہید ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز  نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا  اور 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ 

خیال رہے کہ 22 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ، مواصلاتی آلات کو بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔  20 دسمبر کو انہی دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک اقبال شہید ہوئے تھے۔

اس سے قبل 19 نومبر  کو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے پاک فوج کی  چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے ملک ک حفاظت پر مامور دو جوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس حملے میں ایک سپاہی بھی زخمی ہوا تھا۔ شہدا میں 32 سالہ حوالدار مطلوب احمد اور سپاہی سلمان شوکت شامل تھے۔