معروف صحافی مظہر عباس کی اہلیہ انتقال کرگئیں

معروف صحافی مظہر عباس کی اہلیہ انتقال کرگئیں
سورس: File photo

کراچی، معروف صحافی  مظہر عباس کی اہلیہ انتقال کرگئیں ۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل اور کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری مظہرعباس کی اہلیہ پچھلے چند روز سے بیمار تھیں اور مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں ۔ 

مرحومہ کی نماز جنازہ کل بعد از نماز جمعہ ڈیفنس میں واقع امام بارگاہ یثرب میں اد ا کی جائے گی ۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔  مرحومہ  کی تدفین وادی حسین کے قبرستان میں کی جائے گی۔ کراچی سمیت ملک بھر کی صحافی برادری دکھ کی اس گھڑی میں مظہر عباس اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔