اداکارہ فضا علی کی ڈانس ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی

اداکارہ فضا علی کی ڈانس ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی

لاہور: پاکستان کی مقبول اداکارہ فضا علی کی  ڈانس ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضا علی نے  گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ نیلی ساڑھی  پہنے ہیں اور دلبر کے گانے پر دلکش ڈانس کر تی نظر آرہی ہیں، جس کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

472abb1e07bd3f9705a433623a8ccc7a

خیال رہے کہ فضا علی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جبکہ وہ وہ ایک اداکارہ کیساتھ ساتھ میزبان، گلوکارہ اور رقاصہ بھی ہیں۔

414a1a6098813a4c9914b4c3f1bc99f2

اداکارہ اکثر و بیشتر اپنی بیٹی فریال کیساتھ بھی ویڈیو اور تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں، فضاعلی کو سوشل میڈیا پر خاصی زیادہ فین فالوونگ حاصل ہے۔

واضح رہے کہ فضاعلی کافی عرصے سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔ "مہندی" "ساتھ نبھانا ہے" اور "سات سر رشتوں کے" ان کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ہیں۔

مصنف کے بارے میں