وٹس ایپ گولڈ ، نئے سال سے پہلے صارفین کیلئے تحفہ

وٹس ایپ گولڈ ، نئے سال سے پہلے صارفین کیلئے تحفہ


کیلی فورنیا:  وٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے نئے سال کو  منفرد انداز میں خوش آمدید کہنے کا نیا طریقہ متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نئے سال 2022 کو مختلف انداز میں منانے کا موقع دیتے ہوئےوٹس ایپ آئیکن کو سبز کے بجائے سنہری رنگ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔وٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال کے استقبال کے لیے نہ صرف گھروں کو  سنہری  رنگ سے سجایا جائے گا، بلکہ آپ کا موبائل فون بھی سنہری رنگ میں چمک سکتا ہے۔


صارفین لوگو کی تبدیلی کیسےکر سکتے ہیں؟

* پہلی چیز یہ ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون میں 'نووا لانچر' موجود ہو۔

* پھر آپ کو  اپنے موبائل ڈیوائس پر اپنی پسند کا انداز منتخب کرنا ہو گا۔

* بعد ازاں  آپ کو سنہری واٹس ایپ آئیکن کی تصاویر تلاش کرنا ہوں گی۔

* جو تصویر آپ کو سب سے زیادہ پسند آئے اسے ڈاؤن لوڈ کریں۔

* اب  دو سیکنڈ  تک کے لیے واٹس ایپ آئیکن پر ٹیپ کریں۔

*جس کے بعد آپ کیلئے وٹس ایپ آئیکن کی تصویر بدلنے کی آپشن آجائے گی۔

*یہاں سے اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ ہوا سنہری واٹس ایپ لوگو کا انتخاب کر لیں۔

* یاد رکھیں کہ وٹس ایپ کے آئیکن والی تصویر پی این جی فارمیٹ میں ہونی چاہیے۔