شاداب خان بگ بیش لیگ کی ٹیم کا حصہ بن گئے

شاداب خان بگ بیش لیگ کی ٹیم کا حصہ بن گئے

سڈنی  : بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے قومی کرکٹر شاداب خان سے معاہدے کا اعلان کردیا۔ٹیم سڈنی سکسرز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شاداب خان بی بی ایل کے بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کا حصہ ہوں گے اور لیگ کے اختتام تک سڈنی سکسرز کے ساتھ ہی کھیلیں گے۔

یادرہے کہ شاداب خان اس سے قبل 2017 میں بھی بی بی ایل کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے برسبین ہیٹ کی نمائندگی کی تھی.
 واضح رہے کہ بی بی ایل میں فاسٹ بولر حارث رؤف میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔اس کے علاوہ قومی کرکٹر محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون کے بھی بی بی ایل میں شامل ہیں ۔