نومنتخب سینیٹر شوکت ترین نے حلف اٹھا لیا

 نومنتخب سینیٹر شوکت ترین نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین  سینیٹر بن گئے۔
ذرائع کے مطابق نو منتخب سینیٹر شوکت ترین نےعہدے کا حلف اٹھالیا.چیئرمین سینیٹ  صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس کے دورا ن  شوکت ترین سے حلف لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین کیلئے سینیٹر بننے کی راہ ہموار ہوئی تھی، جس کے بعد شوکت ترین    87 ووٹ لیکر سینیٹر منتخب  ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کا کہنا تھا   کہ خیبرپختونخوا سے سنیٹر منتخب ہونے پر پہلے اللہ کا اور پھر عمران خان کا مشکور ہوں جنہوں نے ان کو ٹکٹ دیا۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت کروں گا ،خیبرپختونخوا کے مالی اور دوسرے مشکلات کو حل کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 9سے 10فیصد گیس کم ہورہی ہے جس کی وجہ سے گیس کے بحران کا سامنا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ  امریکہ سمیت دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، کوشش ہے عوام پرمہنگائی کے کم سے کم اثرات پڑے انہوں نے کہا کہ ملک میں احساس راشن پروگرام شروع کیا ہے جس سے 2کروڑ عوام مستفید ہونگے ،جبکہ لوگو ں کی آمدن بڑھانے پر بھی کام کر رہے ہیں ۔