چکوال میں بچے اور بچیوں کے ایک ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی

چکوال میں بچے اور بچیوں کے ایک ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی

چکوا ل: سرکاری سکول میں لڑکے اور لڑکیوں کے ایک ساتھ تعلیم کے حصول پر پابندی لگا دی گئی ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چکوال نے زیرتعلیم طالبات کے نام خارج کرکے مراسلہ جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق چکوال کے سرکاری سکول میں طلباء اور طالبات کے ایک ساتھ " کو ایجوکیشن " تعلیم پر پابندی لگادی گئی ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چکوال نے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کو ایجوکیشن اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات کے نام خارج کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چکوال نے طالبات کے نام خارج کرنے کا نوٹس لے لیا جس پر حکام نے وضاحت کی کہ طالبات کے نام خارج نہیں ہوں گے بلکہ انہیں دوسرے اسکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔

محکمہ ایجوکیشن نے غلط مراسلہ بھیجنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں