کراچی میں اومی کرون ویرئنٹ کے مزید 8 مشتبہ کیسز سامنے آ گئے

کراچی میں اومی کرون ویرئنٹ کے مزید 8 مشتبہ کیسز سامنے آ گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: شہر قائد میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے اومی کرون ویرئنٹ کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ان تمام افراد کو نجی ہسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ 
محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے ویرئنٹ اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور تمام مسافر جدہ سے کراچی آنے والی پرواز ایس وی 700 سے کراچی پہنچے۔ 
ذرائع کے مطابق ان مسافروں کا ایپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا تو رپورٹ مثبت آئی ۔ مذکورہ مسافروں کو کورنگی ہسپتال 5 نمبر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے نمونے جینوم سیکیونسنگ کیلئے نجی ہسپتال بھیج دئے گئے ہیں۔ ائیرپورٹ حکام نے بھی سعودی عرب سے کراچی آنے والے 8 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کا پہلا کیس 9 دسمبر کو سامنے آیا تھا اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان (این آئی ایچ) کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ روز مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آئے تھے۔ 
اس کے علاوہ کچھ روز قبل بھی ایک اور اومی کرون کا کیس سامنے آیا تھا اور متاثرہ شخص ہسپتال سے فرار ہو گیا جس نے اپنا پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا تو اسے تلاش کر کے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں