اداکارہ حرامانی کی کالج میں پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اداکارہ حرامانی کی کالج میں پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

کراچی : معروف اداکارہ حرامانی کی شاندار پرفارمنس نے مداحوں کے دل جیت لئے ۔ فیصل آباد کے نجی کالج میں پرفارمنس کی ویڈیو کو مداحوں نے کئی بار دیکھا  ۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی سٹار حرامانی کی فیصل آباد میں ایک کالج کی سالانہ تقریب میں پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

نجی کالج  میں ہونے والے سالانہ میوزیکل فیسٹا میں حرامانی نے  اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ دوروز تک چلنے والے میوزک فیسٹا میں انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ڈائیلاگ بھی سنائے  ۔اس موقع پر انہوں نے اپنے مشہور ڈرامے ’دوبول ‘ کا اوایس ٹی بھی گایا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی ۔

a132743dd71b7898c8857843edd26152

حرا مانی نے اس ایونٹ میں نازیہ حسن کا مشہور گانا ’ڈسکو دیوانے‘ اور بالی ووڈ کی مشہور فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا گانا ’بلم پچکاری‘ بھی گایا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ حرامانی کی پرفارمنس کو خوب سراہا جارہا ہے تاہم کچھ لوگوں نے اس پر تنقید بھی کی ہے اور کہا ہے کہ ان کو صرف اداکاری کرنی چاہئے گلوکاری نہیں ۔

مصنف کے بارے میں