نواز شریف کو عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا خاتمہ ممکن نہیں، وزیراعظم

 نواز شریف کو عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا خاتمہ ممکن نہیں، وزیراعظم
کیپشن: نواز شریف کو عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا خاتمہ ممکن نہیں، وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کیا، عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا خاتمہ ممکن نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، بلدیاتی الیکشن سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے وزیراعظم کو بریفنگ کے دیتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے سے متعلق اعدادوشمار سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ویلیج کونسل کے نتائج میں بہتری کی امید ہے۔ تحریک انصاف کے پی کے میں ووٹوں کے تناسب سے مقبول اور بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کو ووٹ زیادہ پڑا، اس کو اجاگر کیا جائے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا الیکشن سے متعلق خوشیاں منانا حیران کن ہے، یہ ممکن نہیں کہ ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، پانامہ میں نواز شریف کا نام آیا اور عدالت نے نا اہل کیا جبکہ نواز شریف آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے جبکہ تحریک انصاف کا ووٹر اور عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔