اشیا خوونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

اشیا خوونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد: ادارہ شماریات  نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کرد یئے  جس کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ14 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو میں قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا،چھوٹے گوشت  کی فی کلو قیمت میں  5  روپے  اضافہ ہوا ، چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 7 روپے منہگا ہوا۔ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا۔

 ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا  گڑ،  مسور، چنے اور ماش کی دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، اس کے علاو ہ انرجی سیور، بلب اور پائوڈر دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیامیں شامل ہیں۔

تاہم ٹماٹر 22 روپے فی کلو روپے سستے ہوئے۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔انڈے فی درجن 4 روپے سستے ہوئے۔ ایل پی جی کے سلینڈر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

مصنف کے بارے میں