چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

لاہور:چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے،کمیٹی  اراکین میں سے  شکیل شیخ ، نعمان بٹ ،گل زادہ اور ہارون رشید  اجلاس میں شریک ہیں ، اجلاس میں گزشتہ روز مختلف امور پر ہونے والی بریفنگز کا جائزہ  بھی لیا جائے گا۔ 

 ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل دی جائے گی،  ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر اور ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کا لائحہ عمل بھی  طے کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں