پنجاب میں باپ بیٹے نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے، عدالت نے 18 دن تک انہیں پھر اجازت دیدی: رانا ثنا

پنجاب میں باپ بیٹے نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے، عدالت نے 18 دن تک انہیں پھر اجازت دیدی: رانا ثنا
سورس: File

لاہور : وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہورہائی کورٹ نے فیصلہ کیا کبھی ایسے نہیں ہوتا کہ انٹیرم ریلیف میں الٹی میٹ ریلیف دے دیں ۔ باپ بیٹے نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ 18دن میں ایک ایک دن پنجاب کے خزانے پر بھاری گزرے گا ۔

وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور طارق بشیر چیمہ کے ساتھ نیوز کانفرنس میں خطاب کرتے وزیر داخلہ نے کہا کہ حکم امتناعی پر ان کو مکمل اختیار دینا ظلم کے مترادف ہے  ۔سپریم کورٹ سو موٹو نوٹس لے کر پنجاب کو کرپشن سے بچائیں ۔ اگر بندے پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عدالت عظمی ٰکو نوٹس لینا چاہیے ۔کرپشن کا بازار گرم ہو گا،ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ ہوگا۔  گورنر نے اپنا آئینی حق استعمال کیا پرویزالہٰی نے اعتماد کاووٹ نہیں لیا ۔ اسمبلیاں آئینی ادارے ہیں، ان کے ساتھ  مذاق نہیں ہونی چاہیے ۔ اسمبلیاں کسی کی انا اور ضد میں توڑنے کی بات کی جارہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں