حارث رؤف آج اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

حارث رؤف آج اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

 اسلام آباد :قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آج اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک  ہوگئے ۔ 

حارث رؤف کے نکاح کی تقریب  اسلام آباد میں منعقد کی گئی، تقریب میں دوستوں اور قریبی رشتے داروں کے علاوہ معروف کرکٹر شاہد آفریدی عاقب جاوید شاہین شاہ آفریدی اور دیگر شریک ہوئے۔

نکاح سے قبل ہی حارث کی دلہن کی تیاریوں کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مزنا کی ویڈیوز اسلام آباد میں واقع ایک نجی بیوٹی سیلون نے شیئر کیں جس میں حارث سمیت مزنا کے ناموں کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا ہے ۔

 https://twitter.com/sameenrana/status/1606581300403777537

مصنف کے بارے میں