کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

 کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

دبئی: پاکستان سپر لیگ ٹو (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔کوئٹہ نے 155 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں احمد شہزاد اور اسد شفیق نے ٹیم کو 105 رنز کی ناقابل شکست شراکت فراہم کی اور کراچی کے کسی باؤلر کی ایک نہ چلنے دی۔

احمد شہزاد 40 گیندوں میں 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سہیل خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسد شفیق نے بھی ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 38 گیندوں میں 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا، وہ بھی سہیل خان کی گیند پر محمد عامر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پچھلے میچ میں چھکوں کی برسات کرنے والے کیون پیٹرسن اس بار بغیر کوئی بال کھیلے سہیل خان کے اسی اوور میں رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔