لاہور: شہر کے مختلف نجی اسکولوں کا آج چھٹی کا اعلان

لاہور: شہر کے مختلف نجی اسکولوں کا آج چھٹی کا اعلان

لاہور: لاہور کے مختلف نجی اسکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکول انتطامیہ کے مطابق دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔ بند ہونے والے اسکولوں کی انتظامیہ نے بچوں کے والدین کو اطلاع کر دی ہے جبکہ محکمہ تعلیم یا نجی اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہونیوالے دھماکے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ دھماکے میں 8 شہری شہید اور تیس زخمی ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں