فوجی عدالتوں میں توسیع، اسپیکر ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کو منا لیا

فوجی عدالتوں میں توسیع، اسپیکر ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کو منا لیا

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کر کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے اجلاس میں شرکت پر گرین سگنل دے دیا ہے۔

اجلاس میں نوید قمر پیپلز پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ پارلیمانی رہنماﺅں کی بیٹھک آج پھر سجے گی۔ جمعرات کو پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں پی ٹی آئی، اے این پی اور ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ قانون کا پرانا مسودہ برقرار رکھا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا کہ حمایت کے بدلے میں مقامی حکومتوں کو اختیارات دیئے جائیں۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں کی چھ بیٹھکیں ہو چکی ہیں۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی بھی بنائی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں