کمپیوٹر سکرین سے آنکھوں کو ہونیوالے نقصانات سے کیسے بچیں؟

کمپیوٹر سکرین سے آنکھوں کو ہونیوالے نقصانات سے کیسے بچیں؟

لاہور: اگر آپ کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں تو آپ ضرور جانتے ہونگے کہ دن کے اختتام تک آپ کی آنکھوں میں خارش ، دھندلا پن، الجھن اور خشکی پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ بعض دفعہ آپ سر درد کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ آنکھوں کی اس کیفیت کو ڈیجیٹل آئی سٹرین کا نام دیا گیا ہے۔ ان سے بچنے کیلئے درج زیل باتوں پر عمل کیجئے۔

عام طور پر ہماری پلیکیں ایک منٹ میں 15 مرتبہ جھپکتی ہیں جس سے آنکھوں میں نمی برقرار رہتی ہے لیکن جب ہم کوئی کتاب پڑھتے ہیں یا پھر مسلسل کسی چیز یا اسکرین پر دھیان لگاتے ہیں تو پلکیں جھپکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہماری آنکھوں میں نمی برقرار نہیں رہتی۔ لہذا پلکیں جھپکیں یا پھر مصنوعی آنسو اور آئی ڈرپس کا استعمال کریں۔

جب آنکھوں میں تھکاوٹ محسوس ہونے لگے تو 20، 20 کے اصول کے مطابق اپنی آنکھوں کو آرام دیں۔ ہر بیس منٹ کے بعد بیس فٹ دور رکھی کسی چیز کو 20 سکینڈ تک دیکھیں۔ اس طرح آنکھوں کو آرام ملتا ہے۔ اپنی کمپیوٹر اسکریں کی روشنی کمرے کی روشنی کے مطابق رکھیں۔ تیز روشنی آنکھوں کیلئے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ لینزز آپ کی آنکھوں کیلئے نقصان کا باعث بنتی ہے۔

لینزز آپ کی آنکھوں کو خشک کر دیتے ہیں۔ کانٹیکٹ لینسز استعمال کرنے سے گریز کریں اور ان کی جگہ چشمے کا استعمال کریں۔ اگر درج بالا طریقے اپنانے کے باوجود آپ کی آنکھوں میں سرخی، دھندلا پن، جھنجلاہٹ، خارش اور سوزش باقی ہے تو فوری طور پر کسی آنکھوں کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں