لندن: ائر پورٹ پر مسافروں کی تلاشی نہیں ہو گی

لندن: ائر پورٹ پر مسافروں کی تلاشی نہیں ہو گی

 لندن: برطانیہ میں فضائی مسافروں کو بے جا چان بین سے نجات دلانے کے لئے ایک ایسا حیرت انگیز فیصلہ کیا گیا ہے کہ جس پر باقی دنیا یقین ہی نہیں کر پا رہی۔ انگلیںڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں فضائی سفر کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ ابتدا سکاٹ لینڈ کے کیمبل ٹاؤن ایئر پورٹ سے ہو چکی ہے۔

اس ایئر پورٹ پر سکیورٹی چیکنگ کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے اور اب منتخب پروازوں کے مسافر کسی بھی قسم کی سکیورٹی چیکنگ کے بغیر ہی سفر کر سکتے ہیں۔ نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد جب گزشتہ دنوں لوگان ایئر کی پرواز کیمبل ٹاؤن ایئر پورٹ سے گلاسکو کے لئے روانہ ہوئی تو اس کے تمام مسافروں کو چیکنگ اور سکریننگ کے بغیر ہی طیارے میں سوار ہونے دیا گیا۔

ان مسافروں نے محض زبانی طور پر بتایا کہ وہ کسی بھی قسم کے ہتھیار یا دیگر ممنوعہ اشیاء اپنے ساتھ نہیں لیجا رہے تھے اور اسی کو کافی سمجھا گیا۔ کیمبل ٹاؤن کے علاوہ بارا ائیر پورٹ اور ٹائری ایئر پورٹ پر بھی سکیورٹی چیکنگ کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ تینوں ایئر پورٹز فضائی کمپنی ہائی لینڈز اینڈ آئی لینڈز ایئر پورٹ لمیٹیڈ کے زیر انتظام ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں