کراچی : ہلاک دہشت گردوں سے افسران کے ناموں کی فہرست برآمد

کراچی : ہلاک دہشت گردوں سے افسران کے ناموں کی فہرست برآمد

کراچی:منگھوپیر میں ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں کے لیپ ٹاپ سے افسران کے ناموں کی فہرست بر آمد کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور گھروں کی تصاویر بھی ملی ہیں۔

ہلاک دہشت گرد پولیس اور سرکاری افسروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ایس ایس پی ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ان میں سیف اللہ اور حنیف کا تعلق کالعدم داعش سے تھا۔ دونوں دہشت گرد ڈی ایس پی فیض شکری کے قتل اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس نے ان کے ٹھکانے پر چھاپا مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک اور اُن کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے.