سی ٹی ڈی کی پشاور میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پشاور میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

پشاور: سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ اچینی خوڑ سے بارودی مواد سمیت دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اچینی خوڑ رنگ روڈ سے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد افغانستان کا رہائشی ہے اور وہ یکہ توت میں رہائش پذیر تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں