برطانیہ: سمندری طوفان "ڈورس" سے نظام زندگی درہم برہم، ایک خاتون ہلاک

برطانیہ: سمندری طوفان

لندن: سمندری طوفان ڈورس نے برطانیہ میں تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں کے باعث بڑے بڑے درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑ کوں پر آ گرے۔ جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔

بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ سکاٹ لینڈ میں  1فٹ تک برف پڑی۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین جوز میں 100 سالوں میں بدترین سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ دریا کا بند ٹوٹ جانے کی وجہ سے 50 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت جاری کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں