چپس پیک کر نے کا عالمی ریکارڈ برطانیہ کے نام!

چپس پیک کر نے کا عالمی ریکارڈ برطانیہ کے نام!

لاہور:آئے دن نئے عالمی ریکارڈز بنتے رہتے ہیں اور یہ ریکارڈ ضروری نہیں کسی بڑی فیلڈ میں ہی بنائے جائیں۔بہت چھوٹی چیز جسے شاید ہم نے روز مرہ زندگی میں کبھی سوچا بھی نہ ہو کہ اس چیز کا بھی عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔


یہی ہوا ہے برطانیہ میں جہاں کیرڈف نامی شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے تیزی سے چپس پیک کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ میں درج کروا لیا۔

دکاندار نے یہ ریکارڈ اپنی دکان کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر قائم کیا۔اس دکاندار نے 48اعشاریہ سترہ سیکنڈ میں فرنچ فرائز کے 5پیکٹ پیک کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا اور اپنا نام گینز بک میں لکھوا لیا۔