لاہور ڈیفنس دھماکا حادثہ تھا، دہشتگردی نہیں: وزیر قانون پنجاب

لاہور ڈیفنس دھماکا حادثہ تھا، دہشتگردی نہیں: وزیر قانون پنجاب

لاہور: صوبائی وزیر قانون راںا ثنا اللہ پریس کافرنس کرتے ہوئے کہا ڈیفنس دھماکے میں 7 افراد شہید اور 35 زخمی ہوئے۔ اطلاع یہ تھی کہ جنریٹر یا گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے۔

دھماکے سے متعلق ماہرین کی رائے میں اختلاف تھا۔ تمام ایجنسیز ڈیفنس دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا لاہور ڈیفنس دھماکا بارودی مواد کا نہیں تھا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری قومی ہے۔ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے بھی ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

راںا ثنا اللہ نے کہا فرانزک رپورٹ میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ دھماکا نہیں بلکہ حادثہ تھا۔ فرانزک رپورٹ میں بارودی مواد کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ حادثے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ناقص گیس سلنڈروں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں