کراچی: ڈائمنڈ کرکٹ کلب نے تین میچوں میں کامیابی حاصل کرلی

کراچی: ڈائمنڈ کرکٹ کلب نے تین میچوں میں کامیابی حاصل کرلی

کراچی: ڈائمنڈ کرکٹ کلب نے 15فروری سے شروع ہونے والے دورہ کراچی میں 6 میچ کھیلے جس میں ہمدم کرکٹ کلب، رائل کرکٹ کلب اور وائٹل فائیو کرکٹ کلب کے خلاف کھیلے گئے تین میچوں میں کامیابی نے قدم چومے جبکہ کمبائنڈ الیون، سٹیٹ بنک اور لیاقت آباد ایگلٹس کرکٹ کلب کے خلاف تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم منیجر عتیق شیخ کا کہنا ہے کہ دورہ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار لانا ہے۔ کلب کرکٹ کا فروغ ہی قومی کرکٹ کی کامیابی کا ضامن ہے۔ ٹیم یکم مارچ کو کراچی سے واپس اسلام آباد روانہ ہوگی۔

مصنف کے بارے میں