رومانوی فلم ”رنگون“ کے 70سین ختم کر دیے گئے

رومانوی فلم ”رنگون“ کے 70سین ختم کر دیے گئے

ممبئی:وشال بھردواج کی ہدایت کردہ فلم رنگون ورلڈ وارIIکے پسِ منظر میں بنائی گئی ایک رومانونی فلم ہے جس میں شاہد کپور ایک فوجی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور کنگنا 40کی دہائی کی ایک اداکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم ایک Love Triangleہے جس میں تیسرا کردار سیف علی کر رہے ہیں۔

فلم کو ریلیز کے لیے انتہائی مشکلات کا سامان کرنا پڑا تھا اور سنسر بورڈ نے فلم کو سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا ۔بورڈ کا کہنا تھا کہ فلم میں سگریٹ نوشی کے بہت سے ایسے مناظر پیش کیے گئے وہ قابل اعتراض ہیں اور ان میں استعمال کی گئی زبان بھی گالی گلوچ والی ہے۔

اس اعتراض کے بعد فلم کی دوبارہ ایڈیٹینگ کی گئی جس میں سے 70سین ختم کیے گئے اور فلم کا دورانیہ 2گھنٹے 47منٹ سے کم ہو کر 2گھنٹے 34منٹ رہ گیا۔تا ہم بورڈ کو نیا ورژ ن پسند آیا ہے ۔