شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود کا ذخیرہ برآمد

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود کا ذخیرہ برآمد

پشاور: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے زیر زمین چھپایا گیا بارود کا بہت بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے زاور نرائے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا ۔

بارودی مواد بڑے بڑے ڈرموں میں زمین کے نیچے چھپایا گیا تھا جسے تحویل میں لے لیا گیا۔ بارودی مواد برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں