سپاٹ فکسنگ تحقیقات، برطانیہ میں ایک اور شخص گرفتار

سپاٹ فکسنگ تحقیقات، برطانیہ میں ایک اور شخص گرفتار

لندن: نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے برطانوی شخص کو شفیلڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ میچ اور سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں یہ تیسری گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔


اس سے قبل نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید سمیت دو افراد کو 13 فروری کو حراست میں لیا تھا۔ جنھیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے سخت ایکشن لیا تھا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو بلے بازوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عرفان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں