وسیم اختر کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور

وسیم اختر کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور

کراچی :مئیر کراچی کی مشکلیں حل ہوتی جارہی ہیں ۔ ان میں سے سب سے بڑی مشکل بھی آسان ہوگئی ہے ۔گزشتہ روز  کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس میں میئر کراچی وسیم اختر کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرلی۔

میئر کراچی کے پاسپورٹ کی واپسی اور بیرون ملک جانے کی درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی،وسیم اختر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے 20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔وسیم اختر نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ انھیں الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ تہران جانا ہے ۔

وسیم اختر کا پاسپورٹ ضمانت کے وقت عدالت نے تحویل میں لیا تھا۔وسیم اختر پر دہشت گردوںکے علاج کی فراہمی میں معاونت کا الزام ہے۔