شارجہ:دوران فٹ بال میچ ساتھی کو قتل کرنے والے پاکستانی نوجوان کو سزائے موت

شارجہ:دوران فٹ بال میچ ساتھی کو قتل کرنے والے پاکستانی نوجوان کو سزائے موت

شارجہ:  کریمنل کورٹ نے پاکستانی نوجوان کو فٹ بال میچ کے دوران اپنے ساتھی کھلاڑی کو قتل کر نے پر سزائے موت سنا دی ۔عدالت میں نوجوان کی سزا سننے پر باپ صدمے میں آگیا۔ پاکستانی نوجوان نے ایک دوستانہ میچ کے دوران کسی بات پر جھگڑاہونے پر ساتھی کھلاڑی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔عدالت نے جب نوجوان کو سزائے موت سنائی تو عدالت میں موجود نوجوان کا والد صدمے میں آ گیا ۔

ہوش میں آنے پر پاکستانی شہری کے والد نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے ۔والد کا کہناتھا کہ میرے بیٹے نے جان بوجھ کر قتل نہیں کیا، یہ بس جھگڑے کے دوران اچانک ہواہے ۔والد کا مزید کہنا تھا کہ اس کا بیٹے نے جب یہ جھگڑا کیا تھا اس وقت اس کی عمر انتہائی کم تھی جس کی بناء پر اسے اتنی بڑی سزا نہیں ہو سکتی ۔

مصنف کے بارے میں