شاہ رخ خان نے اپنے ملازمین کے دل جیت لیے

شاہ رخ خان نے اپنے ملازمین کے دل جیت لیے

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان جہاں اپنے دوستوں کو قیمتی تحفے دینے کے لیے مشہور ہیں وہیں وہ اپنے ملازمین کو بھی نوازنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور ویلنٹائن ڈے کو وہ بھلا کیسے بھول جاتے اور اس موقع پر انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والی خواتین کو خوش کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی خواتین ملازمین کو خصوصی طور پر اپنے دفتر میں بلایا تھا جہاں انہوں نے ملازمین سے ملاقات کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر ملازمین کی بھی خوشی دیدنی تھی۔ اس ملاقات میں شاہ رخ خان ملازمین کو اپنے مخصوص انداز میں تحفے تحائف دینا نہ بھولے۔ کنگ خان کی جانب سے اپنی ٹیم کی تمام خواتین کو تحفے میں گلاب کے پھول، مہنگے ہینڈ بیگز اور بہترین اسمارٹ فونز شامل تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں