دانتوں کو دودھ جیسے سفید کرنے کے لیے چند بہترین ٹپس

دانتوں کو دودھ جیسے سفید کرنے کے لیے چند بہترین ٹپس

اسلام آباد:مر د و خواتین ، بچے ،بوڑھے سب کی یہ کو شش ہوتی ہے کہ ان کے دانت سفید دکھائی دیں ۔اس کے لیے طرح طرح کے ٹوتھ پیسٹ استعمال کیئے جاتے ہیں ۔ لیکن آج ہم آپ کو ایسے پیسٹ تیار کرنے کے طریقے بتائیں گے جو باآسانی گھر پر تیار بھی ہو جاتے ہیں اور ان کے استعمال سے فائدہ بھی ہوتا ہے ۔ذیل میں دیئے گئے ٹوٹکوں میں سے کوئی بھی اپنائیں اور دانتوں کو ہالی ووڈ ،بالی ووڈ اداکاروں اورادکاراﺅں کی طرح خوبصورت بنائیں۔
۱۔کھوپرے کا تیل
برش کرنے سے پہلے اگر دانتوں پر تھوڑا سا کھوپرے کا تیل لگا لیںاور 15سے 20منٹ کے لیئے چھوڑ دیں اور یہ عمل ہفتے میں دو سے تین بار کرنے سے دانت بالکل سفید ہو جائیں گے ۔

2۔لکڑی کا کوئلے کا پیسٹ
آج سے چند عشروں پہلے اس کا استعمال کیا جا تا تھا ۔ تاہم اب ختم ہو چکا ہے ۔ مگر ماہرین کے مطابق یہ واقعی اچھا نسخہ تھا اس سے دانت سفید اور چمکدار ہو جاتے تھے ۔ اس کو بنانے کا سادہ سا طریقہ ہے ،لکڑی کا کوئلہ لیں ،پیس کر اس میں پانی ملا کر ایک پیسٹ بنالیں اور برش یا انگلی سے دانتوں پر استعما ل کریں ۔ دانت دودھ کی طرح سفید ہو جائیں گے۔


3۔کیلے کا چھلکا
کیلے کے بے پنا ہ فوائد ہیں۔اسکا چھلکا بھی اتنا ہی کار آمد ہے ۔ چھلکے کو اتار کر اندر کے حصے سے اگر دانت پر استعمال کریں تو دانت چند منٹوںمیں سفید چمکدار ہو جائیں گے ۔


4۔لیموں سے تیا رکر دہ ماﺅتھ واش
سانس کو تازہ اور دانت سفید رکھنے کے لیے انتہائی کارآمد ہوتا ہے ۔ ایک حصہ نمک ، تین حصے لیموں کا پانی ،اس کو بنانے کے بعد ہفتے میں تین بار استعمال ضرور کریں ۔ تاہم خیال رکھیں یہ پانی گلے سے نیچے نہ اترے ۔


5۔پودینہ کا پیسٹ
پودینہ دانتوں کو چمکانے کے لیے انتہائی فائد ہ مند ہے ۔ پودینہ کوٹ کر رکھ لیں ۔اور برش پر لگا کر ٹوتھ پیسٹ کی جگہ یہ استعمال کریں تو دانت مضبوط اور چمکدار ہو جائیں گے ۔