آڈیٹر جنرل نے افسران کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات شروع

 آڈیٹر جنرل نے افسران کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات شروع

 کوئٹہ: تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے آڈیٹر جنرل نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، اگر ثابت ہوا کہ اضافے کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری ضروری ہے تو سینئر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ واپس بھی ہوسکتا ہے ۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے بعض افسران کی تنخواہوں میں کیے جانے والے چار چار لاکھ روپے تک کے متنازع اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب اور بلوچستان حکومت سے اس معاملے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تحقیقات میں بتایا گیا تھاکہ کس طرح وزرائے اعلیٰ نے مخصوص ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیے اور پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلیوں سے اجازت تک نہیں لی ۔ قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ ہوشربا اضافہ آئین کے آرٹیکل 240 کی خلاف ورزی ہے۔

مصنف کے بارے میں