کراچی: چوروں نے میت بس بھی چوری کر لی، مقدمہ درج

کراچی: چوروں نے میت بس بھی چوری کر لی، مقدمہ درج

کراچی: کراچی کے چور بھی آج کل چوری کی وارادت کرتے ہیں تو ایسی کرتے ہیں کہ سُننے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔ اس بار چوروں نے میت بس کو بھی نہ بخشا۔ لیاقت آباد سے جمعہ کی صبح چھ بجے کے قریب نامعلوم افراد نجی امدادی ٹرسٹ فاﺅنڈیشن کی میت بس نمبر J.A.1077 چوری کر کے لے گئے۔ جس کی ابتدائی رپورٹ تھانہ سپر مارکیٹ میں درج کروائی گئی۔

پولیس نے بس چوری کی اطلاع پر وائر لیس پر پیغام چلاتے ہوئے بس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی دیکھنے کو ملا کہ کراچی کے چوروں کو جب بھی بھوک ستاتی ہے تو وہ کسی بھی گوشت والی دوکان میں جا گھستے ہیں اور گوشت کی لوٹ مار کر کے سکون سے فرار ہو جاتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں