دیپیکا کی ہالی ووڈ میں شاندار کامیابی!

دیپیکا کی ہالی ووڈ میں شاندار کامیابی!

ممبئی:بالی ووڈ ادکارہ دیپیکا پاڈکون نے ہالی ووڈ میں انٹری فلم” ٹرپل ایکس ریٹرن آف زینڈر کیج “کے ساتھ کیا ۔دیپیکا کی یہ فلم حال ہی میں ریلیز ہو چکی ہے اور دنیا بھر سے 300ملین ڈالر کا بزنس بھی کر چکی ہے۔


فلم میں مرکزی کردار وِن ڈیزل نے ادا کیا ہے اور فلم کے بارے میں کہا یہ جارہا ہے کہ 2017کی اب تک کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم ہے اور فلم نے سب سے زیادہ کمائی چین سے کی جہاں فلم کو 6,600سکرینز پر پیش کیا گیا تھا۔

اس فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی دیپیکا کے لیے ہالی ووڈ کے دروازے کُھل گئے ہیں ۔فلم کے پروموشنل ٹور میں دیپیکا اور دیگر کاسٹ کے ساتھ فلم کے ہدایت کار ڈی جے کاروسو نے بھی انڈیا کا دورہ کیا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔