پونے ٹیسٹ ، آسٹریلیا بھارت کو عبرت ناک شکست دینے کی کوشش میں مصروف

پونے : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لئے ہیں اور اسے بھارت کے خلاف 298 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ کپتان سٹیو سمتھ 59 رنز اور مچل مارش 21 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پونے ٹیسٹ ، آسٹریلیا بھارت کو عبرت ناک شکست دینے کی کوشش میں مصروف

پونے : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لئے ہیں اور اسے بھارت کے خلاف 298 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ کپتان سٹیو سمتھ 59 رنز اور مچل مارش 21 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پونے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 256 رنز 9 کھلاڑی آو ٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مجموعی سکور میں صرف 1 سکور کے اضافے کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا خاتمہ ہو گیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا نے 68، ڈیوڈ وارنر نے 38، سٹیو سمتھ نے 27، شان مارش نے 16، پیٹر ہینڈزکومب نے 22، مچل مارش نے 4، میتھیو ویڈ نے 8، مچل سٹارک نے 61، سٹیو او کیٹ نے 0، نیتھن لیون نے 0 اور جوش ہیزل ووڈ نے1 سکور بنایا۔
بھارت کی جانب سے اومیش یادیو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایشوین نے 3، رویندرا جدیجہ نے 2 اور جیانت یادیو نے 1 وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلوی ٹیم کو اتنے کم سکور پر آو ٹ کر کے بھارتی ٹیم خوب خوشیاں منا رہی تھیں اور ابھی یہ خوشی کم نہ ہوئی تھی کہ آسٹریلوی باو لرز نے بھارتی شیروں کی درگت بناتے ہوئے انہیں بھیگی بلی بنا دیا ہے اور پوری ٹیم کو 105 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ بھارتی کھلاڑی اپنے ہی بنائے ہوئے جال میں پھنس گئے اور سٹیو او کیف کی گھومتی گیندوں سے ایسے چکرائے کہ صرف 11 رنز کے عوض 7 کھلاڑی آو ٹ ہو گئے۔ بھارتی اوپنر لوکیش راہول نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے جس کے بعد تمام بلے باز خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ گئے اور 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔
آسٹریلیا نے 155 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو بھارتی سپنر روی چندرن ایشوین بھی زخمی شیر کی طرح جھپٹے اور 10 کے مجموعی سکور پر ہی ڈیوڈ وارنر کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ 23 کے مجموعی سکور پر شان مارش بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پیٹر ہینڈزکومب 19 اور میٹ رینشا بھی 31 رنز بنا کر آ?ٹ ہو گئے تاہم کپتان سٹیو سمتھ بھارتی با?لرز کے سامنے ڈٹ گئے اور 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ مچل مارش 21 رنز کے ساتھ وکٹ کی دوسری جانب ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور کل نامکمل اننگز کا آغاز کریں گے۔ آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف مجموعی طور پر 298 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے اور اس کی 6 وکٹیں تاحال باقی ہیں۔