چھٹی مردم شماری کی تیاریاں عروج پر،پاک فوج نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی

چھٹی مردم شماری کی تیاریاں عروج پر،پاک فوج نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد: چھٹی مردم شماری میں پاک فوج کے کردار سے متعلق اہم اجلاس میں اعلیٰ سول ملٹری افسران نے اظہار اطمینان کیا۔آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہونے والے اجلاس میں پاک فوج نے مردم شماری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں ہونیوالے اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل زاہدلطیف مرزا،سیکرٹری شماریات ڈویژن اورچیئرمین بیورو آف شماریات سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی چھٹی مردم اورخانہ شماری کےحوالے سےتیاریوں پرغور کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سول وملٹری افسران نے مردم شماری کی تیاریوں کےحوالے سے اظہاراطمینان کیا،کمانڈرآرمی ائرڈیفنس لیفٹننٹ جنرل زاہد مرزا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ہدایت کےمطابق مردم شماری کا انعقاد منظم طریقے سے ہوگا۔

مصنف کے بارے میں