بغیر ورزش موٹاپا دور بھگانے کیلئے صرف ان 2 ہدایات پر عمل کریں

لاس اینجلس: موٹاپے سے دور رہنا تو ہر انسان کا خواب ہے مگر کچھ لوگ موٹاپے کا شکار ہونے کے بعد پریشان ہو جاتے ہیں تو اس سے نجات کے لیے ڈائٹنگ یا ورزش کو ذریعہ بناتے ہیں ، جبکہ کچھ لوگوں کے پاس ایسا کرنے کا وقت نہیں یا پھر ہمت نہیں ہوتی ایسے لوگوں کے لئے ماہرین نے انتہائی آسان اور مفید طریقہ متعارف کروایا ہے۔

امریکا میں کی گئی طبی تحقیق میں دعویٰ سامنے آیا کہ اپنی غذا میں فائبر کا استعمال بڑھا کر اور غذائی مقدار کو کم کر کے جسمانی وزن میں قدرتی کمی لائی جاسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق فائبر ایک ایسا جز ہے جس کی روزانہ کے لیے طے کردہ مقدار کو ہم عموماً بہت کم ہی استعمال کرتے ہیں، یہ مقدار خواتین کے لیے 25 گرام اور مردوں کے لیے 38 گرام ہے۔فائبر بے وقت بھوک کو کنٹرول کرنے اور معدے میں اچھے بیکٹریا کو فروغ دینے میں مددگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایسا جز ہے جو جلد ہضم نہیں ہوتا یعنی اس پر مشتمل غذا جسم میں کیلوریز کی شکل میں جذب نہیں ہوتی۔فائبر عام طور پر اجناس جیسے بیج، گریوں، بیریز اور دلیہ وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔
اسی طرح تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اپنی غذائی مقدار میں بتدریج کمی لانا بھی اس مقصد کے لیے بہترین حل ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس طرح کم کیلوریز جسم کا حصہ بنتی ہیں، جس سے وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔