ہواوے کا نیا سمارٹ فون ”آنر وی نائن “ جدید ترین فیچرز کیساتھ متعارف

کراچی: معروف چینی موبائل فون کمپنی ہواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون ”آنر وی نائن “ متعارف کرا دیا ہے۔یہ فون 5.7 کیو ایچ ڈی ڈسپلے اور اینڈرائیڈ نوگیٹ سے لیس ہے جبکہ 2.4 گیگا ہرٹز کیرین 960 چپ بھی اس کا حصہ ہے۔ یہ سمارٹ فون دو ورژنز میں دستیاب ہوگا۔ یہ 4 ریم اور 64 جی بی میموری جبکہ دوسرا6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ دسیتاب ہوں گے۔12، 12 میگا پکسل کے دو کیمرے اس کی بیک پر دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔

اس فون پر فور کے ویڈیو بنانا ممکن ہے جبکہ اس کا لیزر آٹو فوکس اچھی تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے۔یو ایس بی ٹائپ سی اور دیگر فیچرز سے لیس یہ فون چار رنگوں میں دستیاب ہوگا۔اس فون کو پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور بتدریج اسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔4000 ایم اے ایچ بیٹری والے اس فون کی قیمت 377 سے 510 ڈالرز کے درمیان ہے جو کہ اس کی اسٹوریج اور ریم کے ورڑن کے مطابق ہوگی۔واضح رہے کہ ہیواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 10 بھی 26 فروری کو بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔