شادی کے بغیر اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں

ممبئی: بالی ووڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں اور بغیر شادی ہی خوش ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں آئٹم ڈانس کے حوالے سے مشہور اداکارہ راکھی ساونت سے جب شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اکیلی ہی بہت خوش ہیں اور شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ وہ ایک بار پھر رئیلیٹی شو ”راکھی کا سویمبر” کا حصہ بنیں گی ۔

جہاں وہ اپنے زندگی کے ساتھی کو ایک بار پھر تلاش کریں گی۔ راکھی ساونت نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو بغیر شادی خوش قسمت سمجھتی ہیں جب وہ یوگا سکھانے والے بابا رام دیو، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، اداکار سلمان خان اور مزید بڑی بڑی شخصیات کو ساتھی کے بغیر اکیلا زندگی گزارتے ہوئے دیکھتی ہیں۔