کھانا چبا کر کھائیں ، خطرناک امراض سے محفوظ رہیں

لندن: کہتے ہیں کہ اگر کھانے کی غذائیت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اسے اچھی طرح چچبا کر کھائیں اس بات کو برطانوی ماہرین کی ایک تحقیق نے مزید واضح کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے نے کھانا اچھی طرح چبا کر کھانے سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

کھانا چبا کر کھائیں ، خطرناک امراض سے محفوظ رہیں

لندن: کہتے ہیں کہ اگر کھانے کی غذائیت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اسے اچھی طرح  چبا کر کھائیں اس بات کو برطانوی ماہرین کی ایک تحقیق نے مزید واضح کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے نے کھانا اچھی طرح چبا کر کھانے سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔


یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہیکہ اچھی طرح چبا چبا کر کھانا کھانے سے ایسے خلیات پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتے ہیں اورجو لوگ خوب چبا کر کھاتے ہیں ان کے منہ سے ٹی ہیلپر خلیات خارج ہوتے ہیں جنہیں ٹی ایچ 17 سیلز بھی کہا جاتا ہے، ٹی ایچ 17 سیل جسم کے قدرتی دفاعی نظام کا حصہ ہوتے ہیں جو امراض پیدا کرنے والے جراثیم کو روکتے ہیں اور جسم دوست بیکیٹریا کو بھی پروان چڑھاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا چبانے سے ہمارے مسوڑھے جسم کے حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔