عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنماعرفان اللہ مروت نے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر عرفان اللہ مروت کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری سے پہلی ملاقات میں تحفظات کا اظہار کیا تھا.آج کی ملاقات میں تحفظات دورہوئے تو پی پی پی میں شمولیت اختیار کی عرفان اللہ مروت نے بلاول ہاوس آمد پر اعلان کیا کہ ن لیگ سے بیزار ہوگیا ہوں اس لئے آصف زرداری سے ملاقات کے لئے آیا ہوں۔ سابق صدر سے ملاقات کے بعد انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا.