شعیب ملک غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فائنل پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دینے لگے

شعیب ملک غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فائنل پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دینے لگے

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فائنل میں پاکستان آکر کھیلنے کیلئے رضا مند کرنا شروع کر دیا۔


شعیب ملک کے مطابق وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دلیل دیتے ہیں کہ وہ اور ان کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا پاکستان جاتے ہیں تو اپنے ساتھ کوئی سیکیورٹی نہیں رکھتے۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو چاہئے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے کوشش کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ روز بہ روز بہتری کی جانب گامزن ہے اور مستقبل میں یہ بڑا ایونٹ بن جائے گا لیکن اسے کامیابی بنانے کیلئے پاکستانی عوام ، کھلاڑیوں اور میڈیا کو مل کر کام کرنا ہو گا۔